Friday, April 26, 2024

حکومت دہشت گردوں کے حلیے تک بتا دیتی ہے ، گرفتار نہیں کرتی ، عبدالغفور حیدری

حکومت دہشت گردوں کے حلیے تک بتا دیتی ہے ، گرفتار نہیں کرتی ، عبدالغفور حیدری
October 28, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) عبدالغفور حیدری نے کہا حکومت دہشت گردوں کے حلیے تک بتا دیتی ہے لیکن گرفتار نہیں کرتی۔ عبدالغفور حیدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا جلسے سے قبل حکومت اور ادارے کہہ رہے تھے کہ کوئٹہ جلسہ نہیں ہونا چاہیے۔ حکومت اور ادارے دہشتگردوں کا حلیہ تک بتا رہے تھے۔ پی ڈی ایم کے قائدین نے کہا جلسہ ہر صورت ہو گا۔ ہمارے قافلے روکے گئے۔ ہزار گنجی میں مصنوعی بم دھماکہ بھی کروایا گیا۔ پشاور کے حوالے سے بھی خبریں چلائی جارہی تھیں۔ دہشتگردوں کے حلیے قد سب بتاتے ہیں مگر گرفتار نہیں کرتے۔ عبدالغفور حیدری بولے فرانس میں خاکے شائع کئے گئے جو قابل مذمت ہے ۔ اسلامی ممالک پر حیرت ہے کسی نے زور دار قدم نہیں اٹھایا۔ فرانس کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے ۔ فرانس سے تعلقات ختم کئے جائیں۔ اسلامی دنیا فرانس کی مصنوعات کا بائیکاٹ کرے۔ اسلامی دنیا ایسی جرات دکھائے تاکہ کوئی دوسرا ملک ایسا نہ کر سکے۔