Friday, March 29, 2024

  حکومت درآمدی ایندھن سے مہنگی بجلی پیدا کرنا چاہتی ہے : چیئرمین این ٹی ڈی سی

  حکومت درآمدی ایندھن سے مہنگی بجلی پیدا کرنا چاہتی ہے : چیئرمین این ٹی ڈی سی
July 10, 2015
اسلام آباد(92نیوز)این ٹی ڈی سی بورڈ کے چیئرمین وقار ذکریہ نے کہا ہے کہ حکومت درآمدی ایندھن سے مہنگی بجلی پیدا کرنی چارہی ہےجبکہ اپنے ذرائع استعمال کیے جائیں تو سستی بجلی حاصل کی جاسکتی ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پانی وبجلی کو بریفننگ دیتے ہوئے ایڈیشنل سیکرٹری پانی وبجلی نے کہا ہے کہ  رمضان میں 8866میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ملک میں 21000 میگاواٹ تک پیدا کرنے کے پاور پلانٹس نصب ہیں مشینیں پرانی ہوچکی ہیں اس لیے 16900 میگاواٹ تک بجلی پیدا کرسکتے ہیں۔گزشتہ چند روز میں 16300 میگاواٹ تک بجلی  پیدا ہوئی۔سرکاری پاور پلانٹس سے 2800 آئی پی پیز سے 7000 اور پن بجلی سے 6400 میگاواٹ بجلی پیدا ہوئی۔