Thursday, April 18, 2024

حکومت خود کو احتساب سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے : سراج الحق

حکومت خود کو احتساب سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے : سراج الحق
September 25, 2016
لاہور (92نیوز) جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے حکمرانوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے حکومت خود کو احتساب اور ٹی او آرز سے بچانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اپوزیشن مل کر حکومت کا احتساب کرے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ پوری قوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے ساتھ ہے۔ کشمیریوں کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت خود کو احتساب سے بچانا چاہتی ہے اس لیے ٹی او آر سے خود کو بچانا چاہتی ہے لیکن اپوزیشن کو حکومت کے احتساب کے لیے اکٹھے ہو جانا چاہیے۔ کوئی چور اور لٹیرا خود کو احتساب کے لیے پیش نہیں کرتا۔ موجودہ حکومت کے علاوہ گزشتہ حکومتوں کا بھی آڈٹ ہونا چاہیے۔