Friday, April 19, 2024

حکومت جوڈیشل کمیشن کےقیام کےلئےآرڈیننس لائےگی:نواز شریف

حکومت جوڈیشل کمیشن کےقیام کےلئےآرڈیننس لائےگی:نواز شریف
March 24, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت جوڈیشل کمیشن کے قیام کےلئے آرڈیننس لائے گی ۔ وزیراعظم نےجوڈیشل کمیشن پرتحریک انصاف سےمعاہدےکوخوش آئندقراردےدیا۔ ایم کیوایم کےسواتمام سیاسی جماعتوں نےجوڈیشل کمیشن کےقیام کی حمایت کردی۔ سب کوساتھ لےکرچلناچاہتےہیں،غلط فہمیاں مذاکرات سےدورہوں گی۔ جوڈیشل کمیشن پرتمام جماعتوں کا مشاورتی اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ہوا، جس کی صدارت کرتے ہوئے، وزیراعظم نوازشریف نے تحریک انصاف اورحکومت کے درمیان طے پانے والے معاہدے پر شرکاٗ کو اعتماد میں لیا۔ انہوں نے واضح کیا کہ  دہشت گردی، انتہا پسندی اور توانائی بحران کاخاتمہ کرکےملک کوترقی یافتہ بنائیں گے۔ وزیراعظم نے شرکاٗ سےجوڈیشل کمیشن سے رائے طلب کی توایم کیو ایم کے علاوہ دیگر تمام سیاسی جماعتوں نے جوڈیشل کمشن کے قیام کے اتفاق کی حمایت کردی۔ ایم کیو ایم کے رہنما ڈاکٹرفاروق ستار نے کہا، آئین کے آرٹیکل دوسوبپچیس کے تحت ایسا کوئی آرڈیننس یا بل لاناغیر آئینی ہوگا۔ حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان طے پانے والا معاہدہ آئین سے متصادم ہے۔ آرٹیکل ایک سونواسی کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا قیام بھی غیرآئینی ہے۔ انہوں نے کراچی آپریشن پربات چیت کے لئے وزیراعظم سے وقت بھی مانگ لیا۔ دوسری طرف اپوزیشن لیڈرسید خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ جوڈیشل  کمیشن کا کام صرف تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنا ہے،  کمشن الیکشن کو کالعدم قرار نہیں دے سکتا۔ کراچی آپریشن پیپلزپارٹی کی حکومت نے شروع کیا ہے اور وزیر اعلیٰ قائم علی شاہ اس کے کپتان ہیں۔  آپریشن سے امن قائم ہوکررہے گا۔۔