Friday, April 26, 2024

حکومت جتنا لڑے گی اتنی ہی پھنستی چلی جائے گی : خورشید شاہ

حکومت جتنا لڑے گی اتنی ہی پھنستی چلی جائے گی : خورشید شاہ
May 4, 2016
اسلام آباد (92نیوز) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت کو جان لینا چاہیے کہ قوم بے وقوف نہیں ہے۔ حکومت پاناما لیکس کے حوالے سے جتنا آگے بڑھے گی دلدل میں پھنستی چلی جائے گی۔ اداروں کو دباو¿ میں لینے کی کوشش نہ کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ”ہم دیکھیں گے“ میں بات چیت کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ پاناما لیکس کا معاملہ سنجیدہ ہے۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ انہیں علم ہوا ہے کہ حکومت ماڈل ٹاو¿ن واقعہ کی تحقیقات کرنے والے جج جسٹس باقر نجفی کو ہٹانے کی تیاریاں کر رہی ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف خود کو احتساب کے لئے پیش کر دیں گے تو پھر وہ کسی تیسری قوت کو نہیں آنے دیں گے۔ خورشید شاہ نے کہا پاکستان پہلے ہی دوسری قوموں کے مقابلے میں سو سال پیچھے ہے تاہم برادری ازم میں بہت آگے ہے جب تک پاناما لیکس کی تحقیقات نہیں ہونگی اپوزیشن چور چور کہتی رہے گی۔