Thursday, April 18, 2024

حکومت تمام سیاسی پارٹیوں کو اقتصادی کوریڈور پر بریفنگ دیگی:اسحاق ڈار

حکومت تمام سیاسی پارٹیوں کو اقتصادی کوریڈور پر بریفنگ دیگی:اسحاق ڈار
April 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت تمام سیاسی جماعتوں کو اقتصادی کوریڈور پر بریفننگ دے گی ،سیاسی جماعتیں بھی اس منصوبے پر ذمہ داری کا مظاہرہ کریں ۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراسحاق ڈار کا کہناتھا کہ حکومت نے یکم اپریل سےای او بی آئی پنشنرزکی کم از کم  پنشن چھتیس سو  روپےسے بڑھا کر  پانچ ہزار دو سو پچاس  روپے ماہانہ مقررکردی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ  ای او بی آئی پنشن کی ادائیگی صوبائی حکومتوں کی ذمہ داری ہے تاہم ابھی تک ادارے کوصوبوں کومنتقل نہیں کیا جاسکا جس کیلئے اقدامات جاری ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نےپنشنرزکی اپیلوں پرہدایت کی تھی کہ انکی مدد کیلئے اقدامات کیے جائیں جس پرمکمل کام کرنے کے بعد پنشن میں 46 فیصد اضافہ کیا جارہا ہے اب کم از کم پنشن 3600 روپے سے بڑھ کر5250 روپے ماہانہ مقررکی گئی ہے۔ اسحاق ڈار نے بتایا کہ انتخابی دھاندلیوں پرقائم عدالتی کمیشن میں شاہد حامد مسلم لیگ ن کی نمائندگی کریں گے آئی ایم ایف کا ساتواں جائزہ اجلاس یکم سے دس مئی کو دوبئی میں ہوگا مذاکرات کیلئے ہوم ورک مکمل کرلیا ہے۔