Friday, April 19, 2024

حکومت تعمیراتی صنعت کیلئے آج بڑے پیکیج کا اعلان کرے گی

حکومت تعمیراتی صنعت کیلئے آج بڑے پیکیج کا اعلان کرے گی
April 3, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی حکومت نے تعمیراتی شعبے کو مکمل طورپر کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں تعمیراتی صنعت کیلئے آج ایک بڑے پیکیج کا اعلان ہوگا، ملک میں صنعت کا فروغ حکومت کی ترجیح ہے۔ ایکسپورٹ انڈسٹری کو 100 ارب روپے کے ٹیکس ریفنڈ کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے پوری دنیا مشکل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں وباء کا پھیلائو دوسرے ممالک کی نسبت کم ہے لیکن ہمارے ایک طرف کورونا دوسری طرف بھوک ہے، موجودہ وسائل سے کورونا پر قابو پانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا کے اثرات سے کمزور طبقے کو سب سے زیادہ خطرہ ہے، مزدوروں کو بیروزگاری سے بچانے کیلئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں،.بزنس کمیونٹی کے بغیر پاکستان آگے نہیں بڑھ سکتا۔ مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخنے کہا کہ عوام کو بجلی اور گیس کے بل فوری طور پر ادا کرنے کی ضرورت نہیں، بجلی اور گیس کے واجبات 3 ماہ میں ادا کیے جاسکیں گے۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ کنسٹرکشن انڈسٹری کیلئے جمعہ کو ایک بڑے پیکیج لایا جائیگا۔