Thursday, May 2, 2024

حکومت بیساکھی پر کھڑی ہے ، ہم اصولوں پر کمپرومائز نہیں کریں گے ، مولانا فضل الرحمٰن

حکومت بیساکھی پر کھڑی ہے ، ہم اصولوں پر کمپرومائز نہیں کریں گے ، مولانا فضل الرحمٰن
October 29, 2020
ملتان (92 نیوز) سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے حکومت بیساکھی پر کھڑی ہے ۔ ہم اصولوں پر کمپرومائز نہیں کریں گے۔ مولانا فضل الرحمٰن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا 30 نومبر کو ملتان میں جلسہ عام ہو گا ۔ جلسہ عام کے لئے دیگر اتحادی سیاسی جماعتوں سے رابطوں میں ہیں ۔ حکومت جلسوں کو سکیورٹی نہیں دے سکتی تو ہم خود کرلیں گے۔ ملتان کا جلسہ دوسرے جلسوں کا ریکارڈ توڑے گا ۔ انہوں نے کہا کشمیر کے ایشو پر پاکستان کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے ۔ سی پیک کے مستقبل کو تباہ کر دیا گیا ہے ۔ عوام موجودہ حکومت سے بیزار ہو چکے ہیں۔ دہشت گردی کے باوجود جلسے کرتے رہیں گے ۔ فرانس میں توہین آمیز خاکوں کے ردعمل میں پوری مسلم دنیا میں اضطراب ہے۔ مغربی دنیا شدت پسند ہے ۔ مسلم دنیا فرانس کا معاشی بائیکاٹ کرے ۔ امت مسلمہ فرانس کے ساتھ تمام معاہدات ختم کر دے ۔ امریکہ میں الیکشن کے باوجود ان کی بین الاقوامی پالیسیاں تبدیل نہیں ہوں گے ۔ ہمارے بااعتماد دوست چائنہ کے اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے ۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا دینی مدرسوں کے بچوں کے قتل عام پر ریاست توجہ نہیں دے رہی۔ ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں ۔ سیاست میں اداروں کی مداخلت قبول نہیں ۔ پشاور مدرسے میں دھماکہ قابل مذمت ہے ۔