Wednesday, April 24, 2024

حکومت بلوچستان نے سمارٹ لاک ڈائون میں15 روز کی توسیع کر دی

حکومت بلوچستان نے سمارٹ لاک ڈائون میں15 روز کی توسیع کر دی
May 20, 2020
 کوئٹہ (92 نیوز) حکومت بلوچستان نے سمارٹ لاک ڈائون میں 15 روز کی توسیع کر دی اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان حکومت نے لاک ڈاؤن میں دو جون تک توسیع کر دی۔ پبلک ، بین الاضلاع اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بدستور بند رہے گی۔ عید تک شاپنگ مالز، دکانیں اور مارکیٹیں صبح تین سے شام پانچ بجے اور عید کے بعد صبح آٹھ سے شام چھ بجے تک کھولنے کی اجازت ہو گی۔ دودھ ، دہی، میڈیکل سٹورز ، بلڈ بینک اور درزی کی دکانیں چوبیس گھنٹے کھولنے کی اجازت ہو گی۔ ریسٹورینٹس / ہوٹلز چوبیس گھنٹے صرف ہوم ڈیلیوری اور ٹیک اوے سروس کیلئے کھلے ہوں گے۔ گاڑیوں میں دو سے زائد افراد کے سفر اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی۔