Friday, April 26, 2024

حکومت بلو چستان اور یو نیسف کے تعاون سےپہلا بحالی غذائیت سینٹرقائم

حکومت بلو چستان اور یو نیسف کے تعاون سےپہلا بحالی غذائیت سینٹرقائم
June 13, 2019
کوئٹہ ( 92 نیوز) کوئٹہ میں حکومت بلو چستان اور یو نیسف کے تعاون سے بلوچستان کا پہلا بحالی غذائیت سینٹر شیخ زید ہسپتال میں قا ئم کر دیا گیا، سینٹر میں4ماہ کے دوران غذائی قلت کے شکار100سے زائد بچوں کا علاج ہو چکا ہے ، تشویشناک حالت میں لائے گئے2بچے دوان علاج جان کی بازی ہار گئے۔ بلو چستان میں ہر سا ل غذائی قلت کا شکار ہو نے وا لے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو تا جا رہا ہے ، علا ج معالجہ نہ  ہونے کی وجہ سے کئی بچے مو ت کے منہ میں بھی چلے جاتے ہیں ۔ وزارت صحت کی قومی غذائی سروے 2018کی رپورٹ کے مطا بق بلو چستان کی 50اعشاریہ 3فیصد آ بادی غذائی قلت کا شکار ہیں ۔ بلو چستان میں پہلی مر تبہ غذا ئی قلت کا شکار ہو نے والے بچوں کے علا ج معا لجے کیلئے حکومت بلو چستان  اور بین الاقوامی تنظیم یو نیسف کے تعاون سے کو ئٹہ میں دشت کے قریب شیخ زید ہسپتال میں بحالی غذائیت سینٹر قائم کر دیا گیا ہے۔ سینٹرکے ہیڈ آف دی ڈیپارٹمنٹ اورچائلڈ اسپیشلسٹ اسداللہ قادر نے بتا یا کہ سینٹر 6ماہ سے لے کر 5سال تک کے بچوں کا علا ج کیا جاتا ہے ۔ اپنی نوعیت کے جد ید سینٹر میں بچوں کے لئے باورچی خانہ بھی بنایا گیا ہے ، جہاں مو جود اسٹاف بچے کومفت غذائی اشیاءتیار کرکے فرا ہم کرتی ہیں ۔ سینٹر میں 30بچوں کو دا خل کرکے ان کا علا ج کرنے کی سہو لیات مو جود ہیں جن کے لئے تر بیت یافتہ عملہ خدمات سرانجام دیتا ہے ، 4ماہ کے دوران غذائی قلت کا شکار 102 بچے علا ج کے لئے لائے گئے جن میں سے تشویشناک حالت میں لا ئے گئے 2بچے جان کی بازی ہار گئے ۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ کے مطابق  رات کی شفٹ میں عملہ نہ  ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔