Monday, September 16, 2024

حکومت بجلی کے منصوبوں کی آڑ میں اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے:پرویز الہیٰ

حکومت بجلی کے منصوبوں کی آڑ میں اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہے:پرویز الہیٰ
April 5, 2017
لاہور(92نیوز)مسلم لیگ ق نے آئندہ الیکشن کی تیاریاں شروع کر دیں پرویز الہیٰ کہتے ہیں پانامہ زدہ ان حکمرانوں سے جان چھڑانے کا وقت آ گیا ہے ورکرز کنونشن  کے اختتام پر ورکرز نے کھانے پر بھی ہاتھ خوب صاف کئے ۔ تفصیلات کےمطابق مسلم لیگ ق نے سرگودھا میں ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جہاں خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ حکومت بجلی کے منصوبوں کی آڑ میں جیبیں بھر رہی ہیں۔ پرویزالہیٰ پاناما کیس کو بھی نہ بھولے اور کہا کہ پاناما زدہ حکمرانوں سے جان چھڑانے کا وقت آگیا ہے۔ ق لیگ کے ورکرز کنونشن سے پرویز الہیٰ کا پرزور خطاب ابھی جاری تھا کہ ورکرز نے کھانے پر خوب ہاتھ صاف ۔ اس چھینا جھپٹی کے دوران کئی کارکن زخمی بھی ہو گئے۔