Friday, May 3, 2024

حکومت بتائے کس سے این آر او لیا، مریم اورنگزیب

حکومت بتائے کس سے این آر او لیا، مریم اورنگزیب
May 3, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت بتائے کس کس نے این آر او لیا۔ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی نظر ثانی درخواست مسترد ہونے پر مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا مزید کارروائی کے لیے قانونی مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے۔ انھوں نے کہا گیس، بجلی جو مہنگی ہوئی حکومت اس کا جواب دے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ یہ قوم سے غداری ہے کہ جہانگیر ترین اور علیمہ باجی کو این آر او دیا گیا ۔ ترجمان مسلم لیگ ن پی ٹی آئی حکومت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مشرف اور پیپلز پارٹی کے لوگوں کو کابینہ میں شامل کرکے چور چور ڈاکو ڈاکو  کے نعرے لگا رہی ہے۔ وزارت پیڑولیم میں 16 ارب کے ڈاکے پر جواب دیا جائے۔