Wednesday, April 24, 2024

حکومت بتائے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے ہیں یا نہیں : سپریم کورٹ

حکومت بتائے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے ہیں یا نہیں : سپریم کورٹ
July 8, 2015
اسلام آباد (92نیوز) جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت بتائے اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن کرانے ہیں یا نہیں۔ بلدیاتی نظام نہیں لانا تو لوگوں کو بتا دیں کہ وہ تیسرے درجے کے شہری ہیں۔ سپریم کورٹ میں اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماعت کے دوران جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیے کہ بلدیاتی نظام نہیں لانا تو اسلام آباد کے لوگوں کو بتا دیں وہ تیسرے درجے کے شہری ہیں۔ حکومت سے پوچھ کر بتایا جائے کہ اسلام آباد کے لوگوں کو ان کا حق ملے گا یا نہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ حکومت کی یقین دہانی پر اعتماد کر کے دھوکہ کھایا، اب نہیں کھائیں گے۔ جسٹس عظمت سعید نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ عدالت میں کھڑے ہو کر شرمائیں نہیں، باہر جا کر لوگوں کو بتائیں ان کوحق نہیں ملے گا۔