Wednesday, April 24, 2024

حکومت ایک ماہ قبل الیکشن، اپوزیشن مقررہ وقت پر انتخابات کی حامی ہے، اٹانی جنرل

حکومت ایک ماہ قبل الیکشن، اپوزیشن مقررہ وقت پر انتخابات کی حامی ہے، اٹانی جنرل
December 17, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) اٹانی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان کہتے ہیں حکومت ایک ماہ قبل الیکشن کروانا چاہتی ہے تو اپوزیشن مقررہ وقت پر انتخابات کی حامی ہے۔

ملک بھر میں سینیٹ انتخابات کی گونج سنائی دے رہی ہے۔ الیکشن کی اس اسٹوری میں نیا ٹوئسٹ آ گیا۔

اٹانی جنرل آف پاکستان خالد جاوید خان کا کہنا ہے کہ حکومت نے سینٹ انتخاب کا انعقاد شو آف ہینڈ کرانے کا کبھی نہیں کہا۔ الیکشن  سیکرٹ بیلٹ کے بجائے اوپن بیلٹ کے ذریعے کرانا چاہتے ہیں۔ شو آف ہینڈ کے زریعے سینٹ کا انتخاب ممکن ہی نہیں۔