Thursday, April 25, 2024

حکومت ایم کیوایم قائد کی فوج کے خلاف بیان بازی کی مذمت کرتی ہے:پرویز رشید

حکومت ایم کیوایم قائد کی فوج کے خلاف بیان بازی کی مذمت کرتی ہے:پرویز رشید
May 1, 2015
اسلام آباد(ویب ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی طرف سے پاک فوج کے خلاف بیان بازی کی مذمت کرتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا کہ ملزمان کی گرفتاری پر فوج اور سکیورٹی اداروں کے خلاف بیان بازی کرنا  ملزموں کی پشت پناہی کرنے کے مترادف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی ادارے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کررہےہیں ،قومی سلامتی کے یہ تمام ادارے سیاست سے مبرا ہیں ۔ تمام سکیورٹی ادارے ملک کو پرامن بنانے کی جدوجہد کررہے ہیں ۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عدالتوں کو کیس کا فیصلہ کرنا ہے اس پر کوئی رائے نہیں دی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں ،سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ کے ادارے اپنی خفیہ ایجنسیوں اور ریاست کی رٹ بحال کرنے والے سکیورٹی اداروں کی پشت پرہیں تاکہ معاشرے سے جرائم کا جڑ سے ہی خاتمہ کیا جاسکے۔