Saturday, May 11, 2024

حکومت ایل او سی پر باڑ ختم کرے ، سراج الحق

حکومت ایل او سی پر باڑ ختم کرے ، سراج الحق
October 20, 2019
ایبٹ آباد (92 نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے  کہا کہ حکومت ایل او سی پر باڑ ختم کرے ، برہمن سماج صرف جہاد کی زبان سمجھتاہے ۔ امیر جماعت اسلامی  سراج الحق نے ایبٹ آباد میں  کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ہماری خارجہ پالیسی ناکام ہو گئی ہے ، بھارت نے پاکستانی دریاؤں کا پانی بند کر رکھا ہے ، مقبوضہ کشمیر میں 24 ہزار سے زیادہ نوجوان قید ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کیلئے جدوجہد نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان کے  22 کروڑ مسلمانوں کیلئے بھی ہے ، حکومت  ایل او سی سے باڑ ختم کرے۔ ایبٹ آباد میں کشمیر ریلی  میں بزرگوں ،خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک ہوئی۔