Friday, April 26, 2024

حکومت ایاز صادق کے بیان پر پروپیگنڈا کر رہی ہے، رانا ثناء اللہ

حکومت ایاز صادق کے بیان پر پروپیگنڈا کر رہی ہے، رانا ثناء اللہ
November 1, 2020
 لاہور (92 نیوز) رانا ثناء اللہ نے کہا حکومت ایازصادق کے بیان پر پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ایاز صادق کے خلاف چلنے والی مہم قابل مزمت ہے۔ ایاز صادق کے خلاف بینر حکومتی سرپرستی پر لگائے گئے۔ حکومت فواد چوہدری کے بیان پر وضاحتیں دے رہی ہے اور ایاز صادق کے بیان پر پروپیگنڈہ کر رہی ہے۔ عمران خان نے گلگت بلتستان صوبے کا اعلان کرکے الیکشن رولز کی خلاف ورزی کی۔ وزیر اعظم اور کابینہ اپوزیشن اور اداروں کے درمیان تصادم چاہتی ہے۔ اگر تصادم ہوتا ہے تو ملک کے اندر انارکی پھیلے گی۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا پارٹی کے اندر کوئی تقسیم نہیں۔ نواز شریف کا بیانیہ ہی پارٹی کی رائے ہے۔ میاں نواز شریف شفاف انتخابات کی بات کرتے ہیں۔ پارلیمنٹ میں سب کو مذاکرات کی میز پر بیٹھنا چاہیے۔ کسی ادارے اور شخصیت سے میاں نواز شریف کو مسئلہ نہیں ہے۔ انکا مسئلہ اس کردار سے ہے جو ووٹ تبدیل کرتا ہے۔ جنوبی پنجاب کا نعرہ لگواتا ہے۔ انہوں نے کہا میاں نواز شریف نے جو بات کی وہ عام آدمی کے دل کی بات ہے ۔ ملک کو ووٹ ہی سے چلنا چاہیے۔ ہمارا نیک مقصد ہے کہ نااہل حکومت کو گھر بھیجا جائے۔ مذاکرات کی ہم ایک تجویز دے رہے ہیں کیونکہ ہم تصادم نہیں چاہتے۔ حکومت میڈیا اور مخالفین کو بلیک میل کر رہی ہے۔