Thursday, April 25, 2024

حکومت اکثریت کھو چکی، اتحادی ووٹ دینے کو تیار نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

حکومت اکثریت کھو چکی، اتحادی ووٹ دینے کو تیار نہیں، مولانا فضل الرحمٰن
November 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام اباد (92 نیوز) مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے حکومت اکثریت کھو چکی، اتحادی ووٹ دینے کو تیار نہیں۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ناجائز حکمران دوبارہ حکومت میں آنے کیلئے ہر کام انیس نومبر سے پہلے کرنا چاہتے ہیں۔ اداروں کو خود چاہیے غیر جانبدار رہیں۔ گلگت کے سابق جج کے انکشافات پر مٹی ڈالنے سے کام نہیں چلے گا۔

 انہوں نے کہا مہنگائی کےخلاف کل کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرہ ہو گا۔ پی ڈی ایم قوم کے حقوق کی جنگ لڑے گی۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم پھر بھی آئینی اور قانونی راستہ اختیار کریں گے۔ ہم اصول کا راستہ نہیں چھوڑتے۔ ہم ملک میں امن امان چاہتے ہیں۔ امن امان اسی صورت ممکن ہوتا ہے جب شہریوں کے حقوق کا تحفظ ہو۔