Wednesday, April 24, 2024

حکومت اپوزیشن کے ارکان توڑنے کیلئے متحرک ہو گئی

حکومت اپوزیشن کے ارکان توڑنے کیلئے متحرک  ہو گئی
June 16, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) اپوزیشن کی جانب سے حکومتی ارکان توڑنے کے متبادل تحریک انصاف کی حکومت نے بھی کام شروع کر دیا،حکومتی اتحاد میں دراڑیں ڈالنے کی کوشش کے جواب میں پانچ حکومتی رہنما متحرک ہو گئے،جن میں سے چار کا تعلق پی ٹی آئی اور ایک کا اتحادی جماعت سے ہے، اہم خبر روزنامہ نائنٹی ٹو نیوز کے آج کے شمارے میں شامل ہے۔ اپوزیشن کی جانب سے حکومت گرانے کی تیاریاں اور  جوڑ توڑ شروع کر دیا گیا ، تحریک انصاف نے بھی متبادل حکمت عملی پر کام شروع کر دیا۔ ذرائع کے مطابق حکومتی اتحاد کی جانب سے پانچ اہم رہنماؤں کے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے ارکان سے رابطے شروع ہوچکے ہیں۔ روزنامہ 92 نیوز میں شائع خبر کے مطابق ان پانچ رہنماؤں میں تحریک انصاف کے چار اور ایک اتحادی شامل ہے،ذرائع نے بتایا مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی کے ایسے ارکان اسمبلی سے رابطے کیے جا رہے ہیں جواپنےرہنماؤں سے نالاں ہیں۔ مسلم لیگ ن کے 23 اور پیپلزپارٹی کے نو ارکان سے رابطے ہو چکے ہیں جوفارورڈ بلاک یا کسی اور صورت میں حکومت کو سپورٹ کریں گے۔ لیگی ارکان میں پانچ کا تعلق لاہورڈویژن،دو کا گوجرانوالہ،دو فیصل آباد اور چار جنوبی پنجاب سے ہیں،جو مشکل وقت پر حکومت کا ساتھ دیں گے۔ ذرائع کے مطابق پی پی اور ن لیگ کے ان تمام ارکان کو اس وقت سامنے لایا جائے گا جب انتہائی صورتحال پیدا ہو گی،ان تمام ارکان کو یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے کہ آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف ان کو سپورٹ کرے گی۔ اس حوالے سے آج ایک معروف سیاحتی مقام پر پانچ اہم حکومتی شخصیات کی ن لیگ کے ارکان اسمبلی سے ملاقات کا بھی امکان ہے۔