Thursday, April 18, 2024

حکومت اپوزیشن کو دیکھتے ہوئے جلسے کررہی ہے : چانڈیو

حکومت اپوزیشن کو دیکھتے ہوئے جلسے کررہی ہے : چانڈیو
September 7, 2016
کراچی(92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کو دیکھتے ہوئے جلسے کر رہی ہے۔  اپوزیشن کا کام ہی  جلسے جلوس  اور احتجاج کرنا ہے دھینگا مشتی کے لئے ہر وقت اکھاڑے میں رہنا درست نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اچھے انسان ہیں اور اچھے کام کے لئے نکلے ہیں، انہیں ویلکم کہتے ہیں سندھ مہمان نوازی کی سرزمین ہے لیکن سندھ پر قبضہ کرنے کا خواب نہ دیکھیں۔