Friday, March 29, 2024

حکومت اپنے منشور سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، وزیر اعلیٰ بزدار

حکومت اپنے منشور سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی، وزیر اعلیٰ بزدار
October 4, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں تحریک انصاف کی حکومت اپنے منشور سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی۔ لوٹ مار کا دور اب کبھی واپس نہیں آئے گا۔ وزیراعلیٰ بزدار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت نے پہلی بار بڑے بڑے لوگوں کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کیا ہے۔ ماضی میں جن لوگوں پر کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا تھا، آج وہ قانون کی گرفت میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کرپشن کے بتوں کو پاش پاش کیا ہے۔ کرپٹ عناصر کا احتساب تحریک انصاف کا منشور ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان اپنی اصل منزل پائے گا۔