Friday, April 26, 2024

حکومت اپنے لئے خود گڑھے کھود رہی ہے ، ہم چاہتے تو حکومت بنتی ہی نہ ، قمر زمان کائرہ

حکومت اپنے لئے خود گڑھے کھود رہی ہے ، ہم چاہتے تو حکومت بنتی ہی نہ ، قمر زمان کائرہ
December 8, 2018
لاہور ( 92 نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور  سابق وفاقی وزیر اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ حکومت خود اپنے لئے گڑھے کھود رہی ہے ، ہم چاہتے تو حکومت بنتی ہی نہ ، حکومت اداروں پر دباؤ بڑھا رہی ہے ۔ لاہور میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے ساتھ  نیوز کانفرنس کرتے ہوئے  قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کہتے ہیں نیب قوانین ایسے ہی رہنے چاہیئں یہ بڑے اچنبے کی بات ہے ، نیب چیئرمین وزیراعظم کو بار بار مل رہے ہیں،وہ حکومت کے ساتھ کھڑا ہونے کی باتیں نہ کریں۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما کاکہنا تھا کہ  حکومت کے دعوؤں کے باوجود معیشت سنبھل نہیں رہی، ہمارے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے جارہے ہیں،ہم نے ریلیف مانگانہ مانگیں گے،وزیراعظم  کے خلاف نیب کی انکوائری جلد مکمل کی جائے۔ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کاکہناتھا کہ صدر مملکت نے کہا جمہوریت کے تحفظ کے لیے چوکنا رہنے کی ضرورت ہے،یہی بات ہم کہتےہیں تو انکوائریاں شروع کر دیتے ہیں،حکومت کو سمجھ آرہی ہےکہ معاملات نہیں سنبھال سکتے اس لئے وزیر اعظم نے قبل از وقت انتخابات کا بیان دیا۔