Friday, April 26, 2024

حکومت اوراپوزیشن کےدرمیان جب مذاکرات ہونگے اس وقت تک ان کے نیچے سے کارپٹ کھینچا جاچکا ہوگا: مخدوم جاوید ہاشمی

 حکومت اوراپوزیشن کےدرمیان جب مذاکرات ہونگے اس وقت تک ان کے نیچے سے کارپٹ کھینچا جاچکا ہوگا: مخدوم جاوید ہاشمی
May 11, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ جب تک اپوزیشن اور حکومت کے  درمیان پاناما لیکس  پر مذاکرات ہونگے اُس وقت تک ان کے پاؤں کے نیچے سے کارپٹ کھینچا جا چکا ہو گا ماضی میں بھی ایسا ہی ہوتا آیا ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چودھری نے مخدوم جاوید ہاشمی کے خدشے کی تصدیق کر دی اور قمر زمان کائرہ نے اسے رد کر دیا ۔ تفصیلات کےمطابق  نائنٹی ٹو نیوز کے پروگرام ہم دیکھیں گے میں پاناما  لیکس پر  گفتگو کرتے ہوئے  مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا کہ اپوزیشن اور حکومت کے درمیان مذاکرات ہونے سے پہلے ہی ان کے پاؤں تلے سے کارپٹ کھینچے جانے کا امکان ہے۔ طلال چودھری نے مخدوم جاوید ہاشمی کے خدشے کی تصدیق  کرتے ہوئے کہا کہ ایسا ماحول بنایا جا رہا ہے لیکن یہ  خطرناک ہو گا۔ لیگی  رہنما نے  کسی تیسری طاقت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں جب پانا ما لیکس نہیں تھا کرپشن کے نام پر حکومتیں توڑ دی جاتی تھیں۔ دوسری  جانب قمر زمان کائرہ نے مخدوم جاوید ہاشمی کے خدشے کو  یکسر  رد  کردیا۔ پاناما لیکس  کا اونٹ کس  کروٹ  بیٹھے  گا اس کا فیصلہ تو  وقت  کرے گا  تاہم  اس معاملے پر خدشات  کا اظہار اور وہ بھی حکومتی رکن کی طرف سے تعجب خیز ضرور ہے۔