Friday, April 26, 2024

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جوڈیشل کمیشن معاہدے پر دستخط

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جوڈیشل کمیشن معاہدے پر دستخط
April 1, 2015
اسلام آباد(92نیوز)جوڈیشل کمیشن سے متعلق بالآخر  بیل منڈھے چڑھ  گئی۔ حکومت اور  تحریک انصاف  نےمیڈیا کی موجودگی میں معاہدے پر دستخط کر دئیے۔ حکومت کی جانب سے  ا سحاق ڈار اور  اقبال  ظفر جھگڑا  جبکہ  پی ٹی آئی  کے شاہ محمود قریشی اور  جہانگیر ترین نے  معاہدے پر دستخط کئے۔ وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر  عبدالمالک نے بطور گواہ  تاریخی دستاویز پر دستخط کئے جس کے بعد معاہدہ  میڈیا کو دکھایا گیا ۔ اس موقع پر وزیر خزانہ  نے سیاسی قیادت کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ چوبیس گھنٹے میں  کمیشن سے متعلق آرڈینس جاری کردیا جائے گا۔ وائس چیرمین پی ٹی آئی  شاہ محمود قریشی نے معاہدے کو جمہوری تاریخ کا اہم دن قراردیتے ہوئے کہا  کہ اس  سے جمہوریت مضبوط ہو گی اس موقع پرجرگے کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اعلان کیا گیا کہ  سات صفحات پر مشتمل معاہدے کی کاپی  جرگہ ارکان کو بھی بھیجی جائے گی۔