Wednesday, April 24, 2024

حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب

حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب
May 20, 2020

لاہور  ( 92 نیوز) عید سے پہلےعوام کی ایک پریشانی دورہو گئی ، حکومت اور ٹرانسپورٹرز  کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ، ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں چلانے کا اعلان کر دیا۔

پردیسیوں کیلئے خوشخبری  ہے کہ پنجاب میں عوامی سواری چل پڑی ، صوبائی حکومت کےساتھ مذاکرات میں ڈیڈ لاک ختم ہو گیا جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے گاڑیاں چلانے کا اعلان کر دیا۔

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے آل پاکستان پبلک ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین عصمت اللہ نیازی نے فوری طور پر ایس اوپیز کےساتھ ٹرانسپورٹ بحال کرنے  کی خبردی  ۔

موٹروے پر سفر کےدوران مسافر ایک سیٹ چھوڑ کر بیٹھیں گے لیکن کرایوں میں کوئی کمی نہیں کی جائےگی ۔جی ٹی روڈ پر پندرہ سے بیس فیصد کرائے کم کیے جائیں گے  تاہم سفر سیٹ ٹو سیٹ  ہوگا ۔

پنجاب حکومت نے 18 مئی سے ایس او پیز کےساتھ پبلک ٹرانسپورٹ کی اجازت دی تو ٹرانسپورٹرزنے ان شرائط  کےسڑک پر گاڑیاں سڑک پر لانےسے انکار کر دیا  بالآخر دوروز بعد ٹرانسپورٹرز مان گئے  اوراب ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ رواں دواں ہے۔