Friday, April 26, 2024

حکومت اور ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب ، ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

حکومت اور ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب ، ٹرانسپورٹرز کا ہڑتال ختم کرنے کا اعلان
January 13, 2020
 کراچی (92 نیوز) حکومت اور ٹرانسپورٹرز میں مذاکرات کامیاب ہو گئے۔ گڈزٹرانسپورٹرزنے وفاق اور سندھ حکومت کی یقین دہانی کے بعد آٹھ روز سے جاری ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات پورے کئے جائیں گے۔ ٹرانسپورٹرز کو بلاجواز تنگ کرنے والے پولیس افسران کےخلاف ایکشن ہو گا۔ ایکسل لوڈ پرآج سے ہی عملدرآمد شروع ہو گا۔ گورنرسندھ سے پہلے سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس شاہ نے بھی ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی۔ ٹرانسپورٹرز کا ڈرائیونگ لائسنس فیس میں کمی کا مطالبہ تسلیم کیا۔ یقین دہانی کروائی کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی طرف سے فٹنس، روٹ پرمٹ اور دیگر مسائل بھی حل کیے جائیں گے۔ گڈزٹرانسپوٹرز کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد کراچی سے ملک بھر میں سامان کی ترسیل کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔