Sunday, May 12, 2024

حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، کوئی اختلاف نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، کوئی اختلاف نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
November 18, 2019
راولپنڈی (92 نیوز) حکومت اور فوج ایک پیج پر ہیں، دونوں میں کوئی اختلاف نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے قیاس آرائیوں کی نفی کر دی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کہتے ہیں وزیراعظم اور آرمی چیف رابطے میں ہیں، ملکی ترقی کیلئے رابطے ضروری ہیں، ضرورت پڑنے پر ملاقاتیں بھی ہوتی ہیں ، کچھ ملاقاتیں رپورٹ نہیں ہوتیں۔ ترجمان پاک نے مزید کہا کہ جمہوری حکومت کی حمایت آئینی ذمہ داری ہے، حکومت سے ریاستی امور پر کوئی دو رائے نہیں۔