Friday, April 19, 2024

حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاملات طے پا گئے

حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاملات طے پا گئے
November 27, 2017

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق دھرنا قائدین کچھ دیر میں دھرنا ختم کرنے کا اعلان کریں گے۔
معاہدے پر وزیر داخلہ احسن اقبال، علامہ خادم حسین رضوی اور پیر افضل قادری کے دستخط موجود ہیں۔
دھرنے کے گرفتار تمام افراد 3 روز میں رہا کئے جائیں گے۔
دوسری طرف راجا ظفر الحق رپورٹ 30 دن میں منظر عام پر لائی جائے گی اور
ذمہ داروں کےخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔
اس کے علاوہ 25 نومبر کو ہونے والے حکومتی ایکشن سے متعلق انکوائری بورڈ قائم کیا جائے گا جو ذمہ داروں کا تعین کر کے تین روز میں کارروائی کرے گا۔