Thursday, April 25, 2024

حکومت اور تاجر معاہدہ آئی ایم ایف کی رضا مندی سے ہوا

حکومت اور تاجر معاہدہ آئی ایم ایف کی رضا مندی سے ہوا
October 31, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت اور تاجروں کے مابین گزشتہ روز طے پانے والا معاہدہ آئی ایم ایف کی رضا مندی سے ہوا ۔  92 نیوز رپورٹ کے مطابق  اس معاہدے کے نتیجے میں محصولات کی صورت میں بڑے خسارے کا سامنا کرنا پڑا لیکن یہ معاہدہ  آئی ایم ایف کی رضا مندی اور اجازت سے ہوا ہے ۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے تاجروں کیساتھ  عبوری مدت کے لئے معاہدے کی اجازت دی ، یہی وجہ ہے کہ شناختی کارڈ کی شرط کو مستقل نہیں  بلکہ  31 جنوری تک ختم کیا گیا ہے ،  معاہدے کے نتیجے میں حکومت کو 3.4 ارب ڈالر کے محصولاتی خسارے کا تخمینہ ہے ۔ یہاں پر دو قسم کے معاہدے  کئے ہیں ،ایک سمجھوتہ آئی ایم ایف حکام سے کیا جس میں طے پایا کہ محصولاتی خسارہ پورا کرنے کیلئے متبادل ٹیکس فارمولہ سامنے لایا جائے گا۔ حکومت نے دوسرا  سمجھوتہ تاجروں سے کیا ، جس میں شناختی کارڈ کی شرط کو موخر کرنے میں کامیابی ہوئی ۔