Wednesday, April 24, 2024

حکومت اور اپٹما کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم

حکومت اور اپٹما کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم
October 17, 2015
اسلام آباد(92نیوز)حکومت اور اپٹما کے درمیان مذاکرات کا پہلا دور ختم ہوگیا،چئیرمین اپٹما طارق سعود کا کہنا ہے کہ حکومت نے لچک کا مظاہرہ کیا ہے۔ تفصیلات کےمطابق ٹیکسٹائل سیکٹر کے مطالبات کا جائزہ لینے کے لیے حکومت اور اپٹما نمائندوں کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں جاری ہیں،پہلے دور میں اپٹما نمائندوں نے حکومت کو کہا کہ ٹیکسٹائل سیکٹر بدحالی کا شکار ہوچکا ہے،ٹیکسٹائل مصنوعات کی درآمدات میں مسلسل کمی ہورہی ہےحکومت نے ٹیسکٹائل سیکٹر پر 170 ارب روپے سے زائد کے اضافی ٹیکس بھی لگا دیئے ہیں بجلی اور گیس کی قیمتیں ناقابل برداشت ہوچکی ہیں جبکہ بھارتی دھاگے کی درآمد سے مقامی صنعت تباہی کا شکار ہورہی ہے،حکومت ٹیسکٹائل سیکٹر کو بچانے کے لیے فوری طور پر پیکج کا اعلان کرئے۔ چئیرمین اپٹما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے لچک کا مظاہرہ کیا ہے امید ہے مطالبات تسلیم کرلیے جائیں گے۔