Saturday, April 20, 2024

حکومت اور اپوزیشن کے مابین آج مذاکرات ہونے کا امکان

حکومت اور اپوزیشن کے مابین آج مذاکرات ہونے کا امکان
November 2, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت اور اپوزیشن کے مابین آج مذاکرات ہونے کا امکان ہے۔ پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔ مولانا فضل الرحمن کے خطاب اور مطالبات سامنے آنے کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی اپوزیشن سے رابطہ کرے گی۔ اپوزیشن کا آزادی مارچ شروع ہوا تو حکومت بھی متحرک ہو گئی۔ پرویز خٹک کی سربراہی میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہائوس میں جاری ہے۔ اجلاس میں پرویز الٰہی کے علاوہ دیگر تمام ممبران شریک ہیں۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومتی مذاکراتی کمیٹی اپوزیشن سے رابطوں کے لیے حکمت عملی طے کرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے حکومتی مذاکراتی کمیٹی کو اپوزیشن کے مطالبات اور مولانا فضل الرحمن کی تقریر کا انتظار ہے۔ مطالبات سامنے آنے پر اپوزیشن کی رہبر کمیٹی سے رابطہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب رہبر کمیٹی بھی حکومت سے مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ رہبر کمیٹی کا غیر رسمی اجلاس اسلام آباد کلب میں ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت نے مطالبات پر رابطہ کیا تو بات چیت کی جائے گی۔