Saturday, April 20, 2024

حکومت اور اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کیلئے نئے نام لانے پر متفق

حکومت اور اپوزیشن چیف الیکشن کمشنر کیلئے نئے نام لانے پر متفق
January 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی سے متعلق نئی پیشرفت سامنے آگئی، حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے نئے نام لانے پر اتفاق کرلیا۔ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان برف پگلنے لگی، نئے چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی پر ڈیڈ لاک کے خاتمہ پر اہم پیش رفت ہوگئی۔ حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کیلئے نئے نام لانے پر متفق ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کیلئے اپوزیشن اور حکومت نے اپنے پہلے دئیے گئے نام واپس لے لئے، حکومت اور اپوزیشن چند روز میں دوبارہ نئے نام پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے چیف الیکشن کشمنر اور ممبران کی تقرری سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس متوقع ہے، حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کےلئے نئے آٹھ ناموں کی ابتدائی فہرست بنا لی، حکومت نے نئے ناموں کی چھان بین، ٹریک ریکارڈ دیکھنا شروع کردیا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے پہلے بابر یعقوب فتح محمد،فضل عباس میکن،عارف خان کے نام تجویز کئے تھےاپوزیشن نے ناصر کھوسہ، جلیل عباس جیلانی، اخلاق تارڑ کے نام تجویز کئے تھے اپوزیشن اور حکومت میں ڈیڈلاک آنے پر نئے نام لائے جارہے ہیں۔