Saturday, April 20, 2024

حکومت اور اپوزیشن نیب قوانین میں ترمیم کیلئے سر جوڑ کر بیٹھ گئیں

حکومت اور اپوزیشن نیب قوانین میں ترمیم کیلئے سر جوڑ کر بیٹھ گئیں
July 27, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) حکومت اور اپوزیشن نیب قوانین میں ترمیم کیلئے سر جوڑ کر بیٹھ گئیں۔ پارلیمانی کمیٹی برائے قانون سازی کا دوسرا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنماء نے شرکت کی۔ شاہ محمود قریشی بھی اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچے۔ اجلاس میں شیریں مزاری ، حمادا ظہر ، طارق بشیر چیمہ شریک ہوئے۔ شہزاد اکبر ، اسد عمر، سیکرٹری نارکوٹکس کنٹرول ، اے ڈی خواجہ بھی شریک ہوئے۔ اجلاس میں سینیٹر فاروق ایچ نائیک ، شفقت محمود بھی شریک ہوئے۔ پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں اہم بل پر بحث ہوئی۔ شاہ محمود قریشی نے کہا ہم نے اپنا نقظہ نظر اپوزیشن کے سامنے رکھا۔ کل دوبارہ اجلاس ہو گا ۔ اپوزیشن کا بھی موقف سنیں گے۔ نیب کے معاملے پر اپوزیشن جماعتیں اپنا تحریری موقف پیش کریں۔ ہم دیکھنا چاہتے ہیں کہ اپوزیشن نیب کے معاملے پر کیا چاہتی ہے۔ ہم نے یہ بھی دیکھنا ہے کہ اپوزیشن اور حکومت کی سوچ میں خلیج کتنی ہے اور اسے عبور کیسے کرنا ہے۔ بابر اعوان نے کہا دو سال بعد آج اہم میٹنگ ہوئی ہے۔ دوسال بعد آج حکومت اور اپوزیشن ایک پیج پر نظر آئی۔ آج 26 رکنی کمیٹی بنی ہے۔ اس سے پہلے یہ پیش رفت نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا اداروں کو ختم نہیں کیا جا سکتا ، ان میں بہتری کی جا سکتی ہے۔