Friday, March 29, 2024

حکومت اور اپوزیشن میں معاملات حل کرانے کیلئے صادق سنجرانی ، اسد قیصر متحرک

حکومت اور اپوزیشن میں معاملات حل کرانے کیلئے صادق سنجرانی ، اسد قیصر متحرک
November 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت اور اپوزیشن میں معاملات حل کرنے کے لئے صادق سنجرانی اور اسد قیصر متحرک ہو گئے ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پاکستان پیپلزپارٹی کے نیئر بخاری اور جمعیت علماء اسلام کے رہنما اکرم درانی کو فون کیا اور حکومت کی جانب سے رہبر کمیٹی سے ملاقات کے لئے وقت مانگ لیا۔ دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف،  اے این پی کے میاں افتخار سے رابطہ کیا ۔