Sunday, May 19, 2024

حکومت اور اپوزیشن ایوان کا ماحول سازگار رکھنے، اسپیکر کے اختیارات بڑھانے پر متفق

حکومت اور اپوزیشن ایوان کا ماحول سازگار رکھنے، اسپیکر کے اختیارات بڑھانے پر متفق
June 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت اور اپوزیشن ایوان کا ماحول سازگار رکھنے اور اسپیکر کے اختیارات بڑھانے پر متفق ہوگئ۔ مشترکہ کمیٹی تشکیل دینے پر اتفاق ہوگیا۔

وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری کا کہنا ہے اپوزیشن سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک واپس لینے کی درخواست بھی کی ہے امید ہے مثبت ردعمل آئے گا۔

ادھر حکومتی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ پر غیر حاضر رہنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔