Friday, April 19, 2024

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ پر نیا تنازعہ سامنے آگیا

حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان بجٹ پر نیا تنازعہ سامنے آگیا
May 31, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) مالی سال 21-22 کے بجٹ میں حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان نیا تنازعہ سامنے آگیا۔

آئی ایم ایف کی جانب سے بجٹ میں پنشن اور بہبود سرٹیفکیٹس پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے پر اصرار ہے، جس پر حکومت نے صاف انکار کر دیا۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پنشن اور بہبود سرٹیفکیٹس پر ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا مطالبہ آئی ایم یف کی پاکستانی بجٹ اسکیم کا حصہ تھا۔

بجٹ اعلان سے 10 روز پہلے آئی ایم ایف نے اس فہرست میں مذکورہ تمام قسم کی چھوٹ ختم کرنے پر دوبارہ اصرار کیا ہے۔ فہرست میں ایئر پائلٹس کو حاصل تنخواہوں پر انکم ٹیکس چھوٹ بھی شامل ہے۔ سیونگ سرٹیفکیٹس پر موجودہ چھوٹ کم کرنے کا مطالبہ بجٹ کمیٹی پہلے ہی تسلیم کرچکی ہے۔