Friday, March 29, 2024

حکومت اور اتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں، اعجاز شاہ

حکومت اور اتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں، اعجاز شاہ
February 2, 2020
 ننکانہ صاحب (92 نیوز) وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے کہا حکومت اوراتحادیوں میں کوئی اختلاف نہیں۔ اتحادیوں کے تحفظات دور کئے جائیں گے۔ ننکانہ صاحب میں گفتگو کرتے ہوئے اعجاز شاہ نے کہا جب اقتدار سنبھالا تو ملکی خزانہ خالی تھا۔ حکومتی پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت مسلسل بہتری کی طرف گامزن ہے۔ پاکستان خطے میں قیام امن کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔ انشاء اللہ آنے والا وقت ترقی اور خوشحالی کا ہو گا۔ اعجازشاہ کا کہنا تھا بھارتی افواج کئی دہائیوں سے کشمیریوں پر مظالم ڈھا رہی ہے اور گزشتہ 6 ماہ سے مسلسل کرفیو نے کشمیریوں کی زندگیاں اجیرن کر رکھی ہیں- وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر 5 فروری کو پوری قوم کشمیریوں کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی اور بھارت کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کریں گے ۔ انہوں نے مزید کہا پاکستان پرامن اور کھیلوں کے لئے محفوظ ملک ہے - پاکستان میں کبڈی ورلڈ کپ کا انعقاد خوش آئند بات ہے۔ کبڈی ورلڈ کپ کھیلنے والی ٹیموں کو بہترین سیکیورٹی دیں گے۔