Friday, May 10, 2024

حکومت اور اتحادی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، ارکان کا پھر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ

حکومت اور اتحادی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، ارکان کا پھر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ
January 7, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) حکومت اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان نے ایک بار پھر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ کردیا۔ وفاقی وزیر فواد چودھری نے مخالفت کی تو ارکان ان کے خلاف بول پڑے۔ وزیراعظم نے ارکان کی احساس پروگرام سے امیدیں باندھ دیں۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومت اور اتحادی جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کی نشست ہوئی، وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کی جانب سے آرمی، ائیرفورس اور نیوی ایکٹس میں ترامیم پر تفصیلی بریفنگ دی اور بتایا کہ اپوزیشن کو ان بلز پر رائے اور ترامیم کیلئے پورا موقع دیا۔ وزیراعظم کے اختیار کو پارلیمنٹ سے مشروط کرنا مناسب نہیں۔ پارلیمانی پارٹی نے پیپلزپارٹی کی ترامیم کی مخالفت کی، واضح کیا کہ آرمی چیف کی تقرری وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہونا چاہیے اور سروسز ایکٹس میں ترامیم سے متعلق تینوں بلز کی متفقہ منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ یہ قومی مفاد کی اہم قانون سازی ہے۔ امید ہے اپوزیشن اپنا مثبت کردار ادا کرے گی۔ دوران اجلاس ارکان نے ایک بار پھر ترقیاتی فنڈز کا مطالبہ تو وفاقی وزیر فواد چوہدری نے مخالفت کردی جس تمام ارکان بول پڑے۔ جواب دیا کہ فواد چوہدری صاحب نے خود تو کینال منصوبہ منظور کروا لی ہم ووٹرز کو کیا منہ دکھائیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے مداخلت کی اور کہا احساس پروگرام شروع ہونے سے آپ لوگوں کے تحفظات دور ہو جائیں گے، یوٹیلیٹی سٹورز پر سستی چیزوں کی فراہمی سے غریب آدمی کو فائدہ ملے گا۔