Tuesday, April 23, 2024

حکومت اور آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم

حکومت اور آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات کامیاب، ہڑتال ختم
June 25, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت اور آئل ٹینکر کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن سے مذاکرات کامیاب ہوگئے، ہڑتال ختم کردی گئی۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا، معاملات طے پاگئے ہیں، آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ، اُمید ہے کہ آئندہ بھی دیگر چیزیں بات چیت کے ذریعے طے ہو جائیں گی۔ آئندہ ایسی خامیوں سے بچنے کے لیے نظام بنانے کی ضرورت ہے۔

حماد اظہر نے کہا، ہمارا جمہوری ملک ہے، ڈکٹیٹرشپ نہیں کہ احتجاج نہ کیا جاسکے، ‏احتجاج قانون کے دائرے میں رہ کر ہونا چاہیے۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ، احمد پور شرقیہ حادثے کے بعد سو فیصد گاڑیاں اپ گریڈ ہو چکی ہیں، ٹیکس کی شرح 3 سے کم کر کے دو فیصد کر دی گئی۔

رہنماء آئل ٹینکر ایسوسی ایشن سینیٹر تاج آفریدی نے کہا، ‏ہم نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے، ‏حکومت نے ہمارے مطالبات منظور کرلیے ہیں، ٹینکرز کی اپ گریڈیشن 100 فیصد مکمل ہوچکی ہے۔