Friday, April 26, 2024

حکومت امداد کو سیاسی مفاد میں استعمال کر رہی ہے ، ن لیگ

حکومت امداد کو سیاسی مفاد میں استعمال کر رہی ہے ، ن لیگ
March 30, 2020
اسلام آباد ( 92 نیوز) کورونا وائرس کی صورتحال پر حکومت کی جانب سے امداد کے اعلان  پر ن لیگ کا کہنا ہے کہ حکومت امداد کو سیاسی مفاد میں استعمال کر رہی ہے،  کورونا ریلیف فنڈ کے منصفانہ استعمال کیلئے پارلیمانی کمیٹی بنائی جائے ۔ شہباز شریف کی زیر صدارت ن لیگ کا ویڈیو لنک اجلاس ہوا ، اجلاس میں  کہا گیا کہ ملک کھائی میں جارہا ہے،حکومت کورونا کی بجائے مخالفوں سے لڑ رہی ہے،حکومت مخلصانہ تجاویز پر عمل کرتی تو صورتحال کو کنٹرول کیا جا سکتا تھا۔