Saturday, May 11, 2024

حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ماڈل سامنے لے آئی ، فواد چودھری

حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ماڈل سامنے لے آئی ، فواد چودھری
May 19, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے حکومت الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ماڈل سامنے لے آئی۔ شناختی کارڈ سے ووٹرز کی تصدیق ہو گی۔

وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین اور وزیراعظم کے مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی اورینٹیشن دی۔ فواد حسین چوہردی نے بتایا الیکٹرانک ووٹنگ مشینز سے الیکٹرانک ریکارڈ اور پیپر ریکارڈ دونوں ہونگے۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں انٹرنیٹ سے منسلک نہیں ہوں گی۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ انتخابات میں پولنگ کے بعد سب سے اہم مسئلہ بروقت نتیجہ نہ آنا ہے، پولنگ ہو جاتی ہے اور اگلے دن تک نتیجہ نہیں آتا۔ انتخابی اصلاحات پر تمام جماعتیں بیٹھیں اور متفقہ فیصلہ کریں۔

بیرسٹر بابر اعوان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور الیکشن اصلاحات کیلئے تعاون کریں۔ این اے 249 میں نتائج کو ابھی تک تسلیم نہیں کیا گیا۔ ملک کے انتخابی نظام کو کینسر لاحق ہے۔ اپوزیشن کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں اور اس ماڈل کو دیکھیں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان مشینوں کی تیاری کیلئے الیکشن کمیشن پر بجٹ کا اضافی بوجھ نہیں پڑے گا اور یہ مشینیں استعمال کرنے میں آسان ہیں۔