Tuesday, April 23, 2024

حکومت الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کرنے پر تیار

حکومت الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کرنے پر تیار
December 14, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت الیکشن کمیشن کو ای وی ایم فراہم کرنے پر تیارہو گئی۔

وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے کابینہ نے اسلام آباد میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال پر الیکشن کمیشن کے فیصلے کا خیر مقدم کیا۔ الیکشن کمیشن نے وزرات سائنس کو خط لکھا ۔ اسلام آباد میں الیکشن کے لئے 39 سو مشینیں مانگی ہیں ۔ وزرات سائنس نے الیکشن کمیشن کے خط کا جواب دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن الیکٹرانک مشین کے لئے ٹینڈر جاری کرے۔ کابینہ میں گوادر احتجاج کا معاملہ بھی زیر بحث آیا ۔ وزیراعظم کی ہدایت پر اسد عمر اور زبیدہ جلال گوادر جائیں گے۔

فواد چودھری نے کہا ٹماٹر، چکن ، آلو کی قیمتیں کم ہوئی ہیں ۔ چینی ، آٹا اور انڈوں کی قیمت میں استحکام رہا ۔ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے دالیں منگواتے ہیں ۔ پاکستان ریجن کا سستا ترین ملک ہے ۔ چائے کے سوا تمام اشیا خوردونوش پاکستان میں سستی ہیں۔ کھاد انڈسٹری کو گیس کی بلا تعطل فراہمی جاری ہے۔ رواں سال 33 ملین ہٹرک ٹن کھاد تیار کی گئی ہے۔ گیس کے ذخائر میں ہر سال 9 فیصد کمی ہورہی ہے۔ ڈی اے پی کھاد کی قیمیت میں اضافہ ہوا ہے۔