Sunday, September 8, 2024

حکومت اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے خدشات دور کرے : مولانا فضل الرحمان

حکومت اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے خدشات دور کرے : مولانا فضل الرحمان
January 9, 2016
اسلام آباد(92نیوز)مولانا فضل الرحمان نے اختر مینگل کی کل ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ،  کہتے ہیں حکومت اقتصادی راہداری منصوے کے حوالے سے خدشات دور کرے، اختر مینگل نے بھی منصوبے پر خدشات ظاہر کردیئے، ان کا کہنا ہے نقشے اور معاہدے چھپائے جارہے ہیں۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے پر حکومت خدشات دور نہیں کرسکی،وزیر اعظم سے ملاقات کی درخواست ہےجواب کے منتظر ہیں۔ نواب اختر مینگل کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت راہداری منصوبے کے نقشے اور معاہدے چھپا رہی ہے، منصوبے شفافیت پر بھی یقین نہیں کہتے ہیں گوادرمیں صاف پانی میسر نہیں، مگر لاہور میں اورنج ٹرین اور میٹرو جیسے منصوبوں پراربوں خرچ ہورہے ہیں۔ دنوں رہنماوں کا کہنا تھا کہ وہ ترقی اور خوشحالی اور جمہوری روش پر یقین رکھتے ہیں اسی لیے تصادم کے بجائے مشاورت اور مذاکرات سے مسائل کا حل چاہتے ہیں۔