Saturday, May 11, 2024

حکومت احتساب کےعمل کو جاری رکھے گی، شبلی فراز

حکومت احتساب کےعمل کو جاری رکھے گی، شبلی فراز
August 13, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز کہتے ہیں حکومت احتساب کے عمل کو جاری رکھے گی، ملک کو درپیش چیلنجز کی وجہ ماضی کی پالیسیاں ہیں۔ حکومت ، احتساب کا عمل ، جاری رکھے گی ، شبلی فراز ، تصویری نمائش کا افتتاح ، تقریب سے خطاب ، اسلام آباد ، 92 نیوز وزارت اطلاعات و نشریات نے قیام پاکستان کی جدوجہد کے حوالے سے تصویری نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمائش سے نئی نسل کو قیام پاکستان کیلئے اپنے بزرگوں اور قائدین کی جدوجہد سے متعلق آگاہی ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے جس خواب کو حقیقت کا روپ دیا اسکی اہمیت اب مزید واضح ہو گئی ہے:وزیر اطلاعات ہمارا فرض ہے کہ آنے والی نسلوں کو مضبوط اور مستحکم پاکستان دیں۔ ہمیں عہد کرنا ہو گا کہ وطن عزیز کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔ اُن کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کشمیری مسلمانوں پر ظلم وستم کر رہی ہے، بھارتی غیرقانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر کو جیل میں تبدیل کردیا گیا۔ شبلی فراز نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت معاشی اور سماجی ترقی کیلئے کوشاں ہے۔ موجودہ حکومت نے نئے پاکستان کا وژن دیکر خود کو عوامی ترقی کیلئے وقف کر دیا۔ ماضی کے حکمرانوں کی جانب سے ذاتی مفاد کو قومی مفاد پر ترجیح دی گئی۔ مادر وطن کو مثالی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہے۔ وزیر اطلاعات بولے کہ میڈیا سے گفتگو آزادی ایک عظیم نعمت ہے، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ حکومت اداروں کی مضبوطی پر یقین رکھتی ہے۔ قانون کی حکمرانی اور میرٹ کی بالادستی کیلئے پرعزم ہیں۔ کورونا صورتحال پر قابو پانے کیلئے اسمارٹ لاک ڈاؤن کی پالیسی کامیاب رہی۔