Friday, May 17, 2024

حکومت اب تک 33 ارب ڈالر سے زائد کا غیرملکی قرض لے چکی، بلاول بھٹو

حکومت اب تک 33 ارب ڈالر سے زائد کا غیرملکی قرض لے چکی، بلاول بھٹو
May 8, 2021

کراچی (92 نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی حکومت کی معاشی پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا، قرضوں کیخلاف جھوٹی مہم چلا کر حکومت اب تک 33 ارب ڈالر سے زائد کا غیرملکی قرض لے چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ، قرضوں کے سود ، تنخواہوں کی ادائیگی کے بعد حکومت کے پاس دفاعی بجٹ کیلئے بھی پیسے نہیں ہونگے، کفایت شعاری کا درس دینے والے عمران خان کی حکومت کے شاہانہ اخراجات 28 سالہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ہوچکے ہیں۔

اُن نے کہا کہ نرخوں میں سیکڑوں فیصد اضافے کے بعد بھی صرف بجلی کے شعبے میں ڈھائی کھرب اور گیس کے شعبے میں گردشی قرضہ 350 ارب روپوں سے زیادہ ہوچکا ہے۔ عمران حکومت کے نو ماہ میں ڈھائی کھرب روپوں پر مشتمل ملکی خزانے کا 82 فیصد حصہ قرضوں کی ادائیگی میں صرف ہوچکا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری بولے کہ جب 650 ارب روپے کےترقیاتی پروگرام میں سے حکومت مالی سال کے 11ویں ماہ میں بھی صرف 40 فیصد خرچ کرے گی تو معاشی ترقی کے اہداف کیسے پورے ہوں گے؟۔