Thursday, April 25, 2024

حکومت آزادی مارچ پر مذاکرات سے متعلق اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے میں مصروف

حکومت آزادی مارچ پر مذاکرات سے متعلق اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے میں مصروف
October 25, 2019
 اسلام اباد (92 نیوز) حکومت آزادی مارچ پر مذاکرات سے متعلق اتحادی جماعتوں کو اعتماد میں لینے میں مصروف ہے۔ وزیر اعظم سے پرویز خٹک کا رابطہ ہوا جس میں اپوزیشن سے ہوئے رابطوں سے آگاہ کیا گیا۔ اس کے بعد حکومت نے اپنے اتحادیوں ایم کیو ایم اور جی ڈی اے کو اعتماد میں لے لیا ۔ وزیر دفاع پرویز خٹک اور اسد عمر کی دونوں سے الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں۔ پرویز خٹک نے انکشاف کیا وہ میڈیا پر ہی اپوزیشن کی طرف سے وزیر اعظم کے استعفے کا مطالبہ سن رہے ہیں ۔ اکرم درانی سمیت کسی ایک نے بھی مجھ سے ایسا مطالبہ نہیں کیا ۔ ایم کیو ایم کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی بولے عدالتی احکامات کے تحت پرامن احتجاج اپوزیشن کا حق ہے مگر وزیر اعظم کے استعفے کے مطالبے کا کوئی جواز نہیں۔ جی ڈی اے کی رہنما ڈاکٹر فہمیدہ مرزا بولیں بتایا تو جائے وزیر اعظم کس بات پر استعفی دیں ۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک کا کہنا تھا عدالت اجازت دے تو اپوزیشن ڈی چوک میں بھی احتجاج کر لے مگر عدالت کے اجازت کے بغیر کچھ بھی ہوا تو قانون حرکت میں آئے گا۔