Monday, September 16, 2024

حکومت آزاد اور نجی شعبے کی شراکت داری پر مبنی معیشت پر یقین رکھتی ہے : نوازشریف

حکومت آزاد اور نجی شعبے کی شراکت داری پر مبنی معیشت پر یقین رکھتی ہے : نوازشریف
February 9, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہےکہ حکومت آزاداورنجی شعبےکی شراکت داری پرمبنی معیشت پریقین رکھتی ہےحکومت کا کام کاروبار چلانا نہیں کاروبار کے  لئے مثالی ماحول  کو  یقینی  بنانا ہے، اسلام آباد میں  وزیر اعظم  سے   ورلڈ   بینک  کے صدر اور نیدر لینڈ کی  ملکہ نے  بھی ملاقات کی۔ تفصیلات کےمطابق نیدر لینڈ کی  ملکہ میگزیما وزیراعظم ہاؤس پہنچیں  تو وزیر اعظم  نوازشریف  نے ان کا  استقبال کیا  بعد  میں  دونوں   کے درمیان وفود کی  سطح پر ملاقات ہوئی  ملکہ میگزیما جو  اقوام  متحدہ  کے  جنرل  سیکریٹری  کی خصوصی معاون برائے  ترقی بھی ہیں نے وزیراعظم سے دو  طرفہ تعلقات پر تبادلہ  خیال کیا اور  پاکستان  کے  خطے کے امن   کے لئے کئے گئے اقدامات کو سراہا۔ وزیراعظم  نوازشریف نے کہا کہ پاکستان نیدر لینڈ سمیت  تمام یورپی  ممالک  سے تجارتی تعلقات کا  فروغ چاہتا ہے۔ وزیراعظم نوازشریف  سے  عالمی  بینک کے صدر ڈاکٹر جم یانگ کم نے  بھی  ملاقات کی وزیراعظم   نے کہا کہ حکومت آزاداورنجی شعبےکی شراکت داری پرمبنی معیشت پریقین رکھتی ہے۔ حکومتی کوششوں کا مقصد کاروبار کے حوالے سے سازگار ماحول  پیدا کرنا  ہے وزیراعظم  نے پاکستان کی معاشی ترقی میں عالمی بینک کے تعاون کو سراہا۔ برطانوی ہائی کمشنر  کی   الوداعی ملاقات   میں  وزیراعظم   نوازشریف  نے کہا کہ پاکستان اوربرطانیہ کےدرمیان دوطرفہ تجارت میں تعاون   حکومت کی  ترجیح ہے قازقستان کے اول نائب وزیردفاع نے  اسلام آباد میں  وزیراعظم   نوازشریف سے ملاقات کی اور دو  طرفہ   تعلقات اور خطے کی  ترقی کے امور پر  تبادلہ   خیال کیا وزیراعظم  نے کہا  کہ علاقائی ممالک کا باہمی تعاون خطے کی قسمت بدل سکتا ہے اقتصادی راہداری سے قازقستان سمیت وسط ایشیائی ریاستیں مستفید ہوں  گی ۔ naw nawa nawasss nawassss nawzs