Sunday, May 19, 2024

حکومت 28 دسمبر کو ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کرے گی

حکومت 28 دسمبر کو ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کرے گی
December 26, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت 28 دسمبر کو ترمیمی فنانس بل قومی اسمبلی میں پیش کرے گی۔

آئی ایم ایف کی ایک ارب ڈالر قرض کی قسط ترمیمی فنانس بل سے مشروط ہے۔ ذرائع کے مطابق ترمیمی فنانس بل آرڈیننس کے ذریعے نافذ نہیں کیا جائے گا، ترمیمی فنانس بل اسمبلی سے پاس کرانا آئی ایم ایف کی شرط ہے۔

ترمیمی فنانس بل میں 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لی جائے گی۔ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کا بل بھی فنانس بل کے ساتھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔