Friday, March 29, 2024

حکومت 17اکتوبر کومزید 49گاڑیاں نیلامی کیلئے پیش کرے گی

حکومت 17اکتوبر کومزید 49گاڑیاں  نیلامی کیلئے پیش کرے گی
October 15, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) حکومت  کی کفایت  شعاری مہم   جاری ہے ،  17 اکتوبر  کو 49 مزید  گاڑیاں  نیلامی  کے لیئے   پیش  کی جائیں گی، نیلامی میں بی ایم ڈبلیو اور،مرسڈیز کے جدید ماڈل بھی  شامل ہیں   ۔ گاڑیوں کی نیلامی کا دوسرا مرحلہ وزیر اعظم ہاوس میں 17 اکتوبر کو ہوگا، خریدار 15،16 اکتوبر کو وزیر اعظم ہاؤس کی پارکنگ میں گاڑیوں کا معائنہ کر سکتے ہیں۔ نیلامی کے عمل کی نگرانی ایف بی آر اور کسٹم حکام کریں گے۔ نیلامی میں 18 بلٹ پروف اور 29 لگژری گاڑیاں شامل ہیں جبکہ  دو بم پروف گاڑیاں بھی نیلام کی جائیں گی۔ نیلامی کے پہلے مرحلے میں 102 گاڑیاں رکھی گئی تھی ،جن میں سے  62 گاڑیاں نیلام ہوئی تھیں جبکہ40 گاڑیاں زیادہ بولی کے باعث نیلام نہ ہو پائی تھیں۔ دوسرے مرحلہ میں 9 مزید گاڑیاں بھی نیلامی میں شامل کی گئی ہیں۔ وزیر اعظم ہاوس کی گاڑیوں کی نیلامی میں ریزرو پرائس کو خفیہ رکھا جائے گا،ریزرو پرائس سے کم بولی پر گاڑی نیلام نہیں کی جائے گی۔ نیلامی میں بی ایم ڈبلیو اورمرسڈیز کے جدید ماڈل شامل ہیں۔