Thursday, March 28, 2024

حکمرانوں کے پاس کوئی قانون نہ ہی قانونی چارہ جوئی کی اہلیت ہے، فضل الرحمٰن

حکمرانوں کے پاس کوئی قانون نہ ہی قانونی چارہ جوئی کی اہلیت ہے، فضل الرحمٰن
November 29, 2019
کراچی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کو اپنا نمبر ون سیاسی حریف ماننے والے مولانا فضل الرحمٰن کہتے ہیں حکمرانوں کے پاس کوئی قانون ہے نہ قانونی چارہ جوئی کی اہلیت، جعلی پارلیمنٹ حساس قانون سازی نہیں کرسکتی۔۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ  یہ کامیاب مظاہرہ عظیم الشان تحریک کا آغاز ہے۔  کارکنوں کا جذبہ اور عزم حکومت کا خاتمہ کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پانچ سال جو جماعت اپنے احتساب سےفرار اختیار کررہی ہے  اسکو آئینے میں چہرہ دکھانے کاوقت آگیا ہے۔ سب سے بڑی ذمہ داری الیکشن کمیشن کی ہے، الیکشن کمیشن اپنا وجود برقرار رکھنے کےلیے قوم کو مطمئن کرے۔ جے یو آئی ف کے سربراہ نے کہا کہ الیکشن فارن فنڈنگ کیس پر اپنی ذمہ داری پوری کرے، اس مطالبے پر پوری قوم متفق ہے۔ ملک کو قبضہ گروپ نے یرغمال بنایا ہوا ہے، دھاندلی اور ووٹ چوری کے ذریعے حکومت بنانے کے لیے ملک حاصل نہیں کیا تھا۔ مولانا کا کہنا تھا کہ عوامی حقوق پامال کرکے اقتدار پر قبضہ کی اجازت نہیں دی جاسکتی، تمام اپوزیشن جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر متحد ہیں۔ سب کا فیصلہ تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز پر حکومت کے خاتمے کی تحریک چلانی ہے۔